اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، انصار اللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حزام الأَسَد کا کہنا تھا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائيل غزہ کی حمایت بند کرانے کے لئے یمن
کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ
ہماری جنگ لامحدود شکل اختیار کرسکتی اور ہم میدان جنگ میں جواب دینے کی پوری طاقت
اور صلاحیت رکھتے ہیں۔
حزام الأَسَد نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یمن کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت ہمیں غزہ کی حمایت سے نہیں
روک سکتی۔
انھوں نے کہا کہ
اگر غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو ہم اسرائیل کے لئے نئی حیرتیں (Surprises) سامنے لا رہے ہیں اور صہیونی ریاست نیز اس کے مفادات کو ناقابل برداشت نقصانات پہنچانے کے لئے
پوری طرح تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110