24 دسمبر 2024 - 10:07
ایک بار پھر غاصب صہیونیوں کی نصیرات کیمپ پر زمینی جارحیت، 50 فلسطینی شہید اور زخمی / کمال عدوان ہسپتال پر روبوٹ بم حملہ

غزہ پٹی کے مرکزمیں واقع نئے النصیرات کیمپ پر صہیونی فوج کے زمینی حملے کے نتیجے میں 50 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے، جن میں سے نصف خواتین اور بچے ہیں / ادھر صہیونی فوج نے آج صبح شمالی غزہ پٹی میں واقع کمال عدوان اسپتال پر روبوٹ بم سے مہلک حملہ کرکے نہتے فلسطینیوں کے خلاف ایک اور جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ پٹی میں سرکاری دفتر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نے جنگی طیاروں کی بمباری کی اور اس کی 17 سے زائد فوجی گاڑیوں اور درجنوں فوجیوں نے النصیرات کیمپ پر حملہ کیا۔

غزہ پٹی کے سرکاری  ذرائع نے بتایا ہے کہ  اس حملے میں 50 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جو سب عام شہری تھے اور ان میں سے  سے نصف سے زیادہ خواتین اور بچے تھے۔

غزہ پٹی کے سرکاری دفتر اطلاعات کے بیان کے مطابق صہیونی فوج نے اس حملے میں 20 سے زائد عمارتوں کو بمباری کرکے تباہ کر دیا۔

ادھر صہیونی فوج نے آج صبح شمالی غزہ پٹی میں واقع کمال عدوان اسپتال پر روبوٹ بم سے مہلک حملہ کرکے نہتے فلسطینیوں کے خلاف ایک اور جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے اور روبوٹ بم کے اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں ہسپتال کو خاصا نقصان پہنچا اور 20 سے زائد مریض اور طبی عملے کے ارکان زخمی ہوئے۔

کمال عدوان اسپتال غزہ پٹی کا اہم ترین طبی مرکز ہے جو صہیونی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک جارح صہیونی افواج کے حملوں کا نشانہ رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110