اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غاصب صہیونی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 50 سے زیادہ
فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی
شہید ہوگئے۔
ادھر جنوبی غزہ میں مبینہ طور پحفوظ قرار دیئے
جانے والے علاقوں پر بھی صہیونی حملے جاری ہیں۔
قاہرہ میں غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے فلسطینی
صدر محمود عباس قاہرہ پہنچ گئے، امریکیوں کا کہنا ہے کہ انہیں فریقین کے معاہدے کے
قریب پہنچنے کا یقین ہے۔
خبر ایجنسی نے جنگ بندی چند دن میں ہونے کا
امکان ظاہر کردیا ہے جبکہ حماس کا کہنا ہے معاہدہ اسی وقت ہوگا جب اسرائیل نئی
شرائط نہ لگائے۔
دوسری جانب سوئس پارلیمنٹ نے حماس کے بعد حزب
اللّٰہ پر بھی پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ [خونخوار کتے کو آزاد چھوڑا گیا ہے اور
پتھروں کو قید جا رہا ہے]۔
۔۔۔۔۔۔۔
110