3 دسمبر 2024 - 10:44
صہیونی ریاست کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا پہلا جواب

 تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے غاصب صہیونی ریاست کے جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا پہلا جواب دے دیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ بدھ 27 ستائیس نومبر کی صبح سے صہیونی ریاست کی جانب سے شروع ہونے والی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کا پہلی بار جواب دیا گیا ہے۔

حزب اللہ نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں اس کے مجاہدین نے لبنان کے مقبوضہ علاقے کفرشوبا کی پہاڑیوں پر واقع  صہیونی فوج کے رویسات العلم اڈے پر حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے بتایا ہے اس نے یہ جوابی  حملہ صہیونی ریاست کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے متعلقہ عالمی اداروں سے  بار بار درخواستیں کی گئیں جو بے سود تھیں چنانچہ ہم نے پہلی بار صہیونیوں کی شرانگیزیوں کا جواب دیا ہے۔

حزب اللہ نے بتایا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست نے لبنان کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں پر فائرنگ کے علاوہ بیروت سمیت مختلف علاقوں پر فضائی حملے بھی کئے ہیں جن میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110