اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، وزارت
خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کویت میں خلیج فارس تعاون کونسل کے 45ویں اجلاس
کے اختتامی بیان میں ایران سے متعلق شقوں کو غیر تعمیری اور ناقابل قبول قرار دیا
اور ان بیانات اور دعوؤں کے اعادے پر
افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے
اسلامی جمہوریہ ایران کے مستحکم اور اصولی موقف پر زور دیتے ہوئے تین ایرانی جزیروں
ابو موسیٰ تُنبِ بزرگ اور تُنبِ کوچَک کو ایران
کی سرزمین کا ایک لازمی و ابدی حصہ قرار دیا۔
بقائی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل صلاحیت سمیت دفاعی اور فوجی صلاحیتوں کے بارے میں کئے جانے والے دعوؤں
کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ
ایران کی میزائل صلاحیت ایران کی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے اور اس سے ایران کے
قومی دفاع کو یقینی بنانا مقصود ہے۔ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے حقیقی خطرہ
غیر علاقائی طاقتوں کی فوجی موجودگی، ان
کے فوجی اڈے، نیز اسلامی ملکوں کے لئے اصل خطرہ صہیونی ریاست ہے جو ایک اسلامی ملک
پر جارحیت، غاصبانہ قبضے اور نسل کشی کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110