24 نومبر 2024 - 08:40
مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے حتسور ایئربیس پر حزب اللہ میزائل حملہ + ویڈیو

حزب اللہ لبنان نے یافا (نام نہاد تل ابیب) کے جنوب میں واقع حتسور ایئربیس کو کروز میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک ویڈیو نشر کرکے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے یافا کے جنوب اور اشدود کے مشرق میں واقع حتسور نامی ایئربیس کو کروز میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ 

ادھر صہیونی ٹیلی ویژن کے چینل i12 نے بھی رپورٹ دی ہے کہ آج صبح جنوبی لبنان سے "اسرائیل" کے سرحدی علاقوں کی طرف 20 میزائل فائر کئے ہیں۔

اسی اثناء میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمع نامی علاقے کے مغرب میں صہیونی فوج کے ایک میرکاوا ٹینک کو راکٹ مار کر تباہ کردیا اور اس پر سوار صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔

نیز لبنان کی مقاومت اسلامی نے آج مقبوضہ صفد اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو وسیع پیمانے پر میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110