23 نومبر 2024 - 09:28
یمن نے مقبوضہ فلسطین ميں نواتیم ایئربیس کو ہائپرسانک میزائل سے نشانہ بنایا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ اس ملک کی فوج نے صہیونی ریاست کے اہم فضائی اڈے "نواتیم" کو ہائپرسانک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمنی افواج نے صہیونی ریاست پر نیا حملہ کیا ہے اور مقبوضہ فلسطین کے علاقے "نقب" میں واقع صہیونی ایئربیس "نواتیم" کو ہائپر سانک میزائل "فلسطین-2" سے نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع کا کہنا تھا کہ یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی آڈے نواتیم کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اللہ کے فضل سے یہ میزائل پوری کامیابی کے ساتھ، ٹھیک نشانے پر لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ہائپر سانک بیلسٹک میزائل کے ذریعے کیا گیا۔

یمنی افواج کے ترجمان نے اس عزم کا اظہار بھی کہ یمن کی کاروائیاں صرف اس وقت رکیں گے جب غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت بند ہوگی، غزہ کا محاصرہ اٹھایا جائے گا اور لبنان پر صہیونی جارحیت کا خامہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110