12 نومبر 2024 - 07:01
حزب اللہ لبنان کا حملہ، صہیونی وزیر اعظم کا دفتر تہہ خانے میں منتقل

گذشتہ ماہ حزب اللہ کے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر حملے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ آبنا ـ |

حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی بھی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی اور صہیونی ذرائع کے مطابق صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کا، اپنے اوپر مقدمات کی سماعت کے دوران کیسز میں عدالت بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

صہیونی نیوز ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کی کمیونیکیشن ڈیوائس میں دھماکوں اور سید حسن نصراللہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔

یہ پہلی بار ہے کہ کسی صہیونی عہدیدار نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹانے کے بعد آج صہیونی کابینہ کے پہلے اجلاس میں حملوں کا اعتراف کیا۔

صہیونی وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو بتایا کہ اس نے حملوں پر اصرار کیا تھا جبکہ سابق وزیر جنگ یوآوف گالانت حملوں کا مخالف تھا۔

خیال رہے کہ 17 ستمبر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجر ڈیوائسز میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110