11 نومبر 2024 - 09:38
‌دو ایرانی مصنوعی سیاروں کی خلا میں روانگی اور مدار میں تعیناتی + ویڈیو

"کوثر" اور "ہدہد" نامی ایرانی مصنوعی سیارے روسی خلائی جہاز سویوز کس ذریعے خلا میں بھجوائے گئے ہیں جو اپنے مدار میں تعینات ہو چکے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایرانی کے خلائی اداروں نے کہا ہے کہ "کوثر" اور "ہدہد" نامی دو ایرانی مصنوعی سیارے روسی خلائی جہاز سویوز کس ذریعے خلا میں بھجوائے گئے ہیں جو اپنے مدار میں تعینات ہو چکے ہیں۔

یہ خلائی شعبے میں ایران کے نجے شعبے کی پہلی کامیاب کوشش ہے جس نے خود ہی سیارچے تیار کئے ہیں اور انہيں خلا میں بھجوایا ہے اور یہ ایران کی فضائی صنعت کی ترقی میں ایک بڑا قدم سمجھا جاتا ہے۔

کوثر سیٹلائٹ ایک سینسنگ سیٹلائٹ ہے جو اعلی ریزولوشن کے ساتھ تصویری بنا کر بھیجتا ہے، اور زراعت، قدرتی مسائل، ماحولیات اور کرائسس مینجمنٹ کے انتظامات وغیرہ جیسے مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

ہدہد سیلٹائٹ ایک جھوٹا مواصلاتی سیارچہ ہے جو سیٹلائٹ چینلز اور اشیاء کے انٹرنیٹ (Internet of things) کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ مصنوعی سیارہ دور افتادہ اور دشوار گذار علاقوں میں ـ جہاں زمینی مواصلاتی سہولیات محدود ہوں ـ مواصلاتی خدمات پیش کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110