3 نومبر 2024 - 10:12
نیتن یاہو کی کابینہ کا جنگ کے آغاز سے اب تک کا سب سے بڑا اسکینڈل

امریکی میڈیا نے نیتن یاہو کے دفتر سے انتہائی خفیہ معلومات کے لیک ہونے کے واقعے کو صہیونی ریاست کی کابینہ کا گذشتہ ایک سال کا سب سے بڑا اسکینڈل قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | الجزیرہ کے مطابق، امریکی سائٹ Axios نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی فوج نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے متعدد قریبی رشتہ داروں کی گرفتاری کے بعد انتہائی خفیہ معلومات فاش ہونے کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسیوس نے مزید لکھا ہے کہ بڑا سوال یہ ہے کہ کیا نیتن یاہو اس معلومات کو لیک کرنے کے عمل میں ملوث  ہے یا نہیں؟

ایکسیوس نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے صہیونی حکومت کی کابینہ کے سب سے بڑے اسکینڈل کے دوران نیتن یاہو کے بہت سے قریبی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق انتہائی خفیہ معلومات کے اسکینڈل سے نیتن یاہو اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان بداعتمادی بڑھنے کا امکان ہے۔

حالیہ چند دنوں کے دوران نیتن یاہو کے دفتر سے انتہائی خفیہ معلومات کے لیک ہونے سے متعلق خبریں ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ صہیونی سیکیورٹی اداروں کا خیال ہے کہ کچھ لوگوں نے حساس معلومات کو لیک کیا ہے جس سے غزہ میں جنگ کے اہداف کو نقصان پہنچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110