اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستانی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 10 سپاہی جان سے گئے اور سات زخمی ہوئے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان
پاکستان نے قبول کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 20 سے 25 شدت پسندوں نے ڈیرہ
اسماعیل خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی پوسٹ پر حملہ کیا۔
شہید ہونے والے چھ اہلکاروں کا تعلق جنوبی وزیرستان
جبکہ چار کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔
زخمی اہلکاروں کو ڈیرہ اسماعیل خان ملٹری
کمبائنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 10
اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں
برابر کے شریک ہیں اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ
ہے۔
سنہ 2021 میں افغان طالبان کی جانب سے کابل کا
کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے
اور اس عرصے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر مسلسل
حملے ہوئے ہیں؛ اور صوبہ خیبر پختونخوا میں باقاعدگی سے سکیورٹی اہلکاروں کو شدت
پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110