اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ
بی بی سی ورلڈ: "ایران پر اسرائیلی حملے سے معلوم ہوتا ہے کہ گویا اس نے امریکی انتباہات کو اہمیت دی ہے!"
اس سے قبل صہونی فوجی ترجمان ڈینئل ہگاری نے کہا
تھا کہ یہ حملہ ایران کی طرف سے اسرائیل پر کئی مہینوں سے جاری جارحیتوں کا جواب
تھا۔۔۔ یعنی یہ کہ صہیونیوں نے اپنی پٹاخہ بازی کو ایران کے ایک سالہ جائز اقدامات
کا جواب قرار دیا۔ لیکن یہ حملہ در حقیقت ایک نمائشی اور محدود حملہ تھا۔
ایران میں نہ کوئی سائرن بجا ہے نہ کوئی پناہگاہ
میں چھپنے گیا ہے یہاں تک کہ بی بی سی جیسے صہیونی ذرائع نے ایرانیوں سے درخواست کی
ہے کہ اگر کہیں واقعہ رونما ہؤا ہے تو انہیں تصویر بھی دیں!!
بی بی سی فارسی نے لکھا ہے: اگر آپ ایران میں ہیں
تو بتائیں کہ اسرائیل کے آج کے حملوں کے حوالے سے آپ کے مشاہدات کیا ہیں؟ آپ کس حد
تک تشویش میں مبتلا ہیں اور ان حملوں نے آپ کی زندگی پر کیا اثرات مرتب کئے ہیں۔
آپ کے شہر اور محلے کی کیا صورت حال ہے!!!
ادھر ایک ایرانی نے سوشل میڈیا پر صہیونی پٹاخہ
بازی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کئی افراد اسپتال منتقل کئے گئے ہیں جو
صہیونی حملے کی وجہ سے ہنس ہنس کر بدحال ہو گئے تھے!!!
ایکسیوس ویب گاہ کے ایک یہودی رپورٹ نے لکھا ہے
کہ "اسرائیل نے حملے سے قبل ایران کو اس حملے سے آگاہ کیا تھا اور درخواست کی
تھی کہ ایران جواب نہ دے۔ اسرائیل نے پہلے سے بتایا تھا کہ کن مقامات پر حملہ کرے
گا اور کن مقامات پر حملہ نہیں کرے گا!!"
ادھر ورلڈ بی بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے: "ایران پر اسرائیلی حملے سے معلوم
ہوتا ہے کہ گویا اس نے امریکی انتباہات کو اہمیت دی ہے!" جس سے واضح ہوتا ہے
کہ اسرائیل کا حملہ انتہائی کمزور تھا اور اب بی بی سی جیسے تشہیری ادارے یہ جتانے
کی کوشش کر رہے ہیں کہ گویا اسرائیلی ریاست کے حملے کی کمزوری کا سبب امریکی دباؤ
تھا، حالانکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ ـ چاہے کمزور ہو چاہے طاقتور ـ ایران
کے رد عمل کا سبب بنے گا چنانچہ امریکی دباؤ محض ایک بہانہ ہے۔
صہیونی ذرائع فلسطین پر قابض یہودی آبادکاروں کو
مطمئن بنانے کے لئے، مجرم وزیر جنگ يوآف گالانت کے سامنے ساتھ ایک پرانی تصویر شایع
کرکے اپنی ناچیز جارحانہ حرکت کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ
"بڑے ہدف کا مشاہدہ کیجئے" لیکن ان کی بدقسمتی سمجھئے کہ معلوم ہؤا کہ یہ
پانچ سال پرانی تصویر ہے۔
المیادین چینل نے بتایا کہ "ایران نے
ثالثوں کے ذریعے ایک دھمکی آمیز پیغام صہیونیوں کو بھجوایا تھا کہ ایران کی ریڈ
لائنز کو عبور نہ کریں؛ اور یہ پیغام کامیاب رہا ہے، ایران کے دفاعی نظام نے اپنے
فوجی اڈوں پر ہونے والے حملوں کن ناکام بنایا اور ایران کے بنیادی ڈھانچوں پر کوئی
حملہ نہيں ہؤا"۔
امریکی چینل این بی سی نے رپورٹ دی ہے کہ "اسرائیل کہتا ہے کہ اس نے ایران میں کچھ اہداف پر اپنا حملہ مکمل کر لیا ہے" جس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیلی حملہ بلا نتیجہ اختتام پذیر ہو چکا ہے اور ایران کے رد عمل کا انتظار ہے اور آج سے ایک بار پھر ایران کے اگلے حملے کے خوف سے مجرم صہیون حکام اور آبادکاروں کی برزخی زندگی کا آغاز ہو چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110