اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق حزب
اللہ لبنان نے اپنے بیان میں، صہیونی جلادوں کی بہیمانہ فضائی حملے میں، حزب اللہ
لبنان کی انتظامی شوریٰ (ایگزیکٹو کونسل) کے سربراہ علامہ سید ہاشم صفی الدین کی
شہادت کی تصدیق کی جس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کل (بدھ 23 اکتوبر 2024ع کم)
رات گئے، حزب اللہ لبنان کی انتظامی شوریٰ کے سربراہ علامہ سید ہاشم صفی الدین کی
شہادت پر بیان جاری کیا۔
وزارت خارجہ کے بیان کا متن:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت امور خارجہ حزب
اللہ کی انتظامی شوریٰ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین اور ان
کے ساتھیوں کی شہادت پر امام زمانہ (علیہ السلام) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی
امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی)، لبنان اور فلسطین کی غیور قوموں اور دنیا بھر میں
دوسری مسلم اور حریت پسند اقوام، حزب اللہ کے راہنماؤں اور مجاہدین نیز اس شہید
بزرگوار کے قابل عزت خاندان کو تہنیت و تسلیت پیش کرتی ہے۔
شہید سید ہاشم صفی الدین لبنانی مقاومت کے
راہنماؤں اور بانیوں اور شہید حسن نصر اللہ کے قریبی اور وفادار ساتھی تھے جنہوں
نے اپنی پوری شرافتمندانہ زندگی قدس شریف کی آزادی کے مقصد کے حصول اور غاصب صہیونی
ریاست کی جارحیتوں اور جرائم کے مقابلے میں لبنان کی عزت و عظمت اور ارضی سالمیت کی
راہ میں گذار دی اور آخری کار اسی راستے پر جام شہادت نوش کر گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے اس بیان میں ناقابل
معافی جرائم کے ارتکاب پر صہیونی ریاست کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا
ہے کہ امریکہ اورغاصب صہیونیریاست کے حامی ممالک اس جرم کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔
بلاشبہ مقاومت کے قائدین کی شہادت، ان کے پیروکاروں،
مقاومت کے باغیرت مجاہدین اور خطے کی حریت پسند مسلم اقوام کے عزم و ارادے میں خلل
نہیں ڈالے گی اور وہ غاصب صہیونی قبضے کے مذموم رویے کے مکمل خاتمے اور ملت فلسطین
اور خطے کی دوسری اقوام کے حقوق ـ خصوصا حق خود ارادیت جیسے بنیادی حق ـ کے حصول
تک صہیونی ریاست کے قبضے اور غصب اور ظلم و جارحیت کے خلاف اپنی جدوجہد اور مقاومت
کو جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110