اہل بیت(ع) نیوز
ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، قائد انقلاب یمن اور انصار اللہ کے سربراہ سید
عبدالملک بدرالدین الحوثی نے حماس کے سیاسی بیورو چیف شہید یحیی السنوار کی شہادت کے
سلسلے میں اپنی تقریر میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: میں نے انتہائی غم و اندوہ کے
ساتھ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ شہید یحیی کی شہادت کی خبر سنی جو اللہ کی راہ
میں میدان جنگ میں انتہائی بہادری اور شرافت کے ساتھ جام شہادت نوش کر گئے۔
انھوں نے کہا:
میں ان کے محترم
خاندان، حماس اور القسام میں ہمارے مجاہد بھائیوں اور تمام فلسطینی مجاہدین اور
فلسطینی قوم، نیز پوری امت مسلمہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
مظلوم فلسطینی
قوم اور اس کے صاحب عزت مجاہدین کی جانفشانیاں کبھی بھی رائیگاں نہ جائیں گی اور خدائے
متعال اور اپنے مظلوم اور مستضعف بندوں کا ناصر و مددگار ہے۔
ہم مظلوم
فلسطینی قوم کی مدد و حمایت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہونگے، اور فلسطین میں اپنے
بھائیوں سے کہتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں اور ہم فتح و کامیابی تک آپ کے ساتھ
ہیں، چنانچہ اگر صہیونی دشمن نے یہ سوچ رکھا ہے کہ السنوار کی شہادت غزہ کے جہاد
کے عظیم محاذ کی شکست و ریخت اور مجاہدین کے عزم و حوصلے پست ہونے کا باعث بنے گی
تو وہ یقینا وہم کا شکار ہے۔
حماس متحد اور
متفق ہے اور اس کے قائدین روز اول سے شہید ہوتے رہے ہیں، لیکن ان کی شہادت نے اس
تحریک پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں کیا ہے اور اس نے جہاد کا پرچم بدستور بلند رکھا
ہے اور اس نے میدان کو ترک نہیں ہے اور سر تسلیم خم نہیں کیا ہے۔
ہم یمن میں، غزہ
کی پشت پناہی کے محاذ میں، اپنی جہادی اور عسکری کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں
گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110