اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب دشمن فوجیوں نے عیتا
الشعب نامی قصبے کی جانب پیشقدمی کی کوشش کی لیکن مقاومت کے مجاہدین نے توپخانے کی
بھاری گولہ باری کرکے انہیں مار بھگایا۔
حزب اللہ لبنان نے ایک اور
بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے نیتانیا کے مشرق میں بیت لید نامی صہیونی فوجی
اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا۔
حزب اللہ نے اپنے گیارہویں
بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی مقاومت کے مجاہدین نے کریات شمونہ کی صیہونی
نوآبادی پر بھی میزائل برسائے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے آج اپنے
بارہویں بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے توپخانے سے شدید گولہ باری کرکے جنوبی
لبنان کے قصبے مرکبا کی جانب صہیونی فوج کی پیش روک دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110