6 اکتوبر 2024 - 10:24
یوریشین ممالک کے ساتھ ایران کی تجارت میں 2.5 گنا اضافہ

ایران کی ٹری‍ڈ ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے 4 سال پہلے یوریشیا کے ساتھ آزاد تجارت کا آغاز کیا تھا اور اس دوران یوریشین رکن ممالک کے ساتھ ایران کی تجارت میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،  ٹری‍ڈ ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن کے سربراہ محمد علی دہقان دہنوی نے تہران چیمبر آف کامرس کے صنعت کاروں اور تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ہم آزاد تجارت کی طرف قدم بہ قدم آگے بڑھیں گے اور یوریشین یونین کے رکن ممالک کیساتھ آزاد تجارت کی طرح، تجارتی روابط کو اسی سمت میں فروغ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے یوریشین رکن ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور یہ معاملہ اسمبلی میں منظور کیا جا رہا ہے، یوریشیا کے 5 رکن ممالک میں سے 3 نے اس معاہدے پرعمل کیا ہے۔

دہنوی نے مزید کہا کہ یہ ایران کا یوریشیا کے ساتھ آزاد تجارت کا پہلا تجربہ ہے جس میں %87 ٹیرف ہٹا دیے گئے ہیں۔

انہون نے زور دے کر کہا کہ تاجروں کو نئی مسابقتوں کے لیے تیار ہونا چاہیے کیونکہ رکن ممالک بھی ایران میں اپنا سامان درآمد کرنا چاہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110