5 اکتوبر 2024 - 07:42
مقبوضہ جولان: عراقی مقاومت اسلامی 25 صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی

مقبوضہ جولان کے علاقے میں صہیونی ریاست کے فوجی اڈے پر عراق کی مقاومت اسلامی کے ڈرون حملے میں 25 صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی فوج کے ترجمان "دانیئل ہگاری" نے اعلان کیا ہے کہ عراق سے داغے گئے ڈرون کے دھماکے میں 13ویں گولانی بریگیڈ کے دو فوجی ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل عراقی اسلامی مقاومتی محاذ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے تین الگ الگ کارروائیوں میں مقبوضہ فلسطین میں تین صہیونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

جمعرات  کو بھی عراق کی اسلامی مزاحمت نے پہلی بار ایک جدید ڈرون کے ذریعے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں ایک  ٹھکانے کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی تھی۔

واضح رہے عراقی اسلامی مقاومتی محاذ نے گذشتہ مہینے بھی مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات میں حساس اور اہم صہیونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

110