3 اکتوبر 2024 - 08:42
ہماری محنت کے بغیر ظہور امام علیہ السلام کے لئے معاملات سیدھے نہیں ہونگے، حدیث

امام محمد باقر (علیہ السلام) نے فرمایا: اللہ کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے، امام مہدی(ع) کے لئے معاملات ہرگز سیدھے نہیں ہونگے جب ہم اور آپ اپنے چہروں سے پسینہ اور جما ہؤا خون صاف نہ کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا -

امام محمد باقر (علیہ السلام) کی حدیث شریف:

عن موسی بن بَکرٍ الواسِطی، عن بشَیرِ النَّبَّال، قال: ۔۔۔ لَمَّا قَدِمْتُ الْمَدینَهَ قُلتُ لَأبی جعفر (علیه السلام): إنَّهُم یَقُولوُنَ: إِنَّ المهدیَّ لَوْ قامَ لَاسْتَقامَتْ لَهُ الْاُمُورُ عَفْواً، وَلا یُهْویقُ مُحِجَمَه دَمٍ. فقالَ: «کَلاَّ! وَالذَّی نَفْسی بِیَدِه! لَوْ اِسْتَقامَتْ لَأحَدٍ عَفواً لَاسْتَقامَتْ لِرَسولِ الله (صلی الله وعلیه وآله سلم) حینَ أُدْمِیَتْ رُباعِیتُهُ وَشُجَّ فی وَجْهِهِ! کَلَّا! وَالَّذی نَفسْی بِیَدِهِ! حَتَّی نَمْسَحَ نَحنُ وَأنْتُم العَرَقَ وَالْعَلَقَ؛

موسیٰ بن بکر الواسطی نے بشیر النبال سے روایت کہ ہے کہ انھوں نے کہا: میں مدینہ پہنچا تو امام باقر (علیہ السلام) سے عرض کیا: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ امام مہدی (علیہ السلام) قیام کریں گے تو تمام معاملات خود بخود ان کے لئے سیدھے ہوں گے اور حجامہ کے برتن جتنا خون بھی زمین پر نہیں گرے گا، تو امام(ع) نے فرمایا: ہرگز ہرگز ایسا نہیں ہے، اللہ کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے، اگر معاملات خود بخود سیدھے ہونے والے ہوتے تو یقینا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے لئے سیدھے ہوجاتے جب آپ(ص) کے اگلے دانت شہید ہوئے اور آپ(ص) کا چہرہ مبارک زخمی ہؤا۔ ہرگز ہرگز ایسا نہیں ہے، اللہ کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے، امام مہدی(ع) کے لئے معاملات ہرگز سیدھے نہیں ہونگے جب ہم اور آپ اپنے چہروں سے پسینہ اور جما ہؤا خون صاف نہ کریں»۔

۔۔۔۔۔۔

محمد بن ابراہیم نُعمانی، کتاب الغیبہ، ص408، باب 15، ح2.

110