1 اکتوبر 2024 - 20:05
جعلی اسرائیل پر اسلامی جمہوریہ ایران کا حملہ، ٹرمپ کا رد عمل!

ٹرمپ نے کہا: اس جنگ کا راستہ روکا جا سکتا تھا، ایران کی طرف سے یہ حملہ نہیں ہونا چاہئے تھا!

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صہیونی ریاست پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: اس جنگ کا راستہ روکا جا سکتا تھا، ایران کی طرف سے یہ حملہ نہیں ہونا چاہئے تھا!

ٹرمپ نے دعوی کیا: میں اگر صدر ہوتا، تو یہ سب ہرگز نہ ہوتا!

سابق امریکی صدر نے البتہ اپنے دور صدارت میں اپنے فوجی اڈوں پر ایران کے حملے کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔

سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ بائیڈن اور کاملا ہیرس وائٹ ہاؤس کے ایمرجنسی روم میں "اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کی نگرانی کر رہے ہیں!!"۔

۔۔۔۔۔۔

110