اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ناصر
کنعانی نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت کی مذمت کرتے
ہوئے اس حملے کو صہیونی ریاست کی فطری انسانیت دشمنی کا مظہر قرار دیا ہے۔
موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے اس حملے میں
الحدیدہ بندرگاہ کی غیر فوجی تنصیبات تباہ ہوگئي ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی
وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی ریاست کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی
ریاست امریکہ کی لامحدود حمایت کے بدولت ان جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ واشنگٹن تل ابیب کے تمام تر جرائم میں برابر کا شریک
ہے۔
ناصر کنعانی نے یمن کے
مظلوم عوام کی اخلاقی حمایت کا اعلان کرتے
ہوئے کہا کہ یمن کی شہری خدمات کی بنیادی تنصیبات پر صہیونی ریاست کا یہ حملہ،
اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس جعلی ریاست کی ان تمام
خلاف ورزیوں کے مقابلے پر اٹھ کھڑا ہونا
چاہئے۔
انھوں نے نے علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے لئے صہیونی ریاست
کی فساد جوئی اور لڑائی پسندی کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ امریکہ سمیت
اس ریاست کے تمام تر حامی، فلسطین اور لبنان میں صہیونیوں کے جرائم، جارحیتوں اور
مہم جوئیوں کے ذمہ دار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
110