26 ستمبر 2024 - 07:22
صہیونی جرائم میں یورپ اور امریکہ کی شراکت اور اسرائیل مخالف مظاہروں کو کچلنے کی مذمت

اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر علی بحرینی نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صہیونی جرائم میں یورپ اور امریکہ کی شراکت اور اسرائیل مخالف مظاہروں کو کچلنے جیسے اقدامات کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے صہیونی ریاست کے جرائم کی حمایت نسل کُشی کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے امریکہ کے ساٹھ سے زائد اعلی تعلیمی مراکز میں صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف مظاہروں کے دوران یونیورسٹیوں کے متعدد اساتذہ سمیت تین ہزار سے زیادہ مظاہرین کی گرفتاری پر گہری تشویش ظاہر کی۔

انھوں نے کہا کہ وسیع پیمانے پر ہونے والی گرفتاریاں آزادی اظہار اور اجتماعات کی آزادی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے کہا برطانوی پولیس نے نیو کیسل اور آکسفورڈ یونیورسٹیوں کے طلبا کے پر امن مظاہروں کو شدت سے کچل دیا ہے حالانکہ یہ اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جرمنی میں بھی صہیونی ریاست کے خلاف مظاہروں کو انتہائی پر تشدد انداز سے کچل دیا گیا اور مظاہرین کے خلاف اقدامات بھی عمل میں لائے گئے ہیں جو متعدد کنونشنوں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔

علی بحرینی نے کہا کہ جرمنی میں صہیونی ریاست کے وحشیانہ جرائم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ہزاروں تعلیمی مراکز سے نکال باہر کیا گیا ہے جو 1951 کے پناہ گزینوں کے کنونشن کی دفعہ 31 اور 33 کی کھلی خلاف ورزی اور یورپی یونین کے امیگریشن سے متعلق نئے معاہدے کے منافی ہے۔

علی بحرینی نے انسانی حقوق کونسل اور اس سے وابستہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی ان کھلی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110