23 ستمبر 2024 - 09:43
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے گولانی بریگیڈ کے اڈے پر عراقی اسلامی مقاومت کا ڈرون حملہ

عراق کی تحریک مقاومت اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ جولان میں گولانی بریگیڈ کے فضائی نگرانی کے مرکزپر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے اسلامی مقاومت نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس نے آج پیر کی صبح - غزہ کے عوام کی حمایت اور مظلوم فلسطینی بچوں، عورتوں اور سن رسیدہ افراد کے خون کا بدلہ لینے کے لئے - صہیونی فوج کے گولانی بریگیڈ کے ‌فضائی نگرانی کے مرکز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

عراق کی تحریک مقاومت اسلامی نے صہیونی دشمن کے مراکز پر اپنے حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ادھر غاصب صہیونی ریاست کے ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ عراق سے ایک ڈرون اڑا اور شام کی فضائی حدود سے گذرکر جنوبی جولان میں داخل ہؤا ہے؛ جبکہ مقبوضہ جولان کے مختلف علاقوں میں پیر کی صبح ایک بار پھر خطرے کے سائرن بج اٹھے تھے۔

فلسطینی میڈیا ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ جولان کے صہیونی کالونیوں کے وسیع علاقے میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔

بعض صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطرے کے سائرن ڈرون طیاروں حملے کے خوف سے بجائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کو بھی مقبوضہ جولان میں عراق کے عراق کی تحریک مقاومت اسلامی کے ڈرون حملے کے بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے تھے۔

عراق کی تحریک مقاومت اسلامی نے بتایا ہے کہ اس نے صہیونی ریاست کے ایک اہم فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110