اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، دارالحکومت تہران سے تقریباً 540 کلومیٹر (335 میل) جنوب مشرق میں تباس میں مدانجو کمپنی کے زیر انتظام کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق، کم از کم 69 لوگ کان کے دو بلاکس، B اور C، میں کام کر رہے تھے جب ہفتے کی رات 9:00 بجے (1730 GMT) میں اچانک گیس کا اخراج ہوا۔
بلاک بی میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ جنوبی خراسان صوبے کے گورنر علی اکبر رحیمی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ بلاک 30 میں شامل 47 میں سے 17 مزدور جان بحق اور 17 زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بلاک سی میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بلاک میں میتھین کی کثافت زیادہ ہے اور آپریشن میں تین سے چار گھنٹے لگیں گے۔
رحیمی نے کہا کہ ملک کا 76 فیصد کوئلہ اسی خطے سے فراہم کیا جاتا ہے اور اس خطے میں تقریباً 8 سے 10 بڑی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔
ایران کے صدر مسعود پیزشکیان، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے نیویارک جانے کی تیاری کر رہے تھے، نے کہا کہ انھوں نے حکم دیا کہ پھنسے ہوئے افراد کو بچانے اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔