21 ستمبر 2024 - 19:16
امریکہ فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف صہیونی جرائم میں شراکت کی ذمہ داری قبول کرے، کنعانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان اور فلسطین میں صہیونی ریاست کے حالیہ جرائم کے بعد بھی صہیونی ریاست کو حاصل غیر مشروط امریکی حمایت جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو فلسطین اور لبنان کے خلاف جرائم میں صہیونی ریاست کے ساتھ شراکت داری کی قانونی اور بین الاقوامی ذمہ داری قبول کرنا چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گذشتہ دنوں لبنان، شام اور فلسطین میں صہیونی ریاست کے جرائم اور قتل عام کی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایکس نیٹ ورک پر لکھا: سرکاری اطلاعات کے مطابق جنوبی بیروت پر صہیونی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے اور اس حملےاور حالیہ دنوں میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے ذریعے دو دہشت گردانہ حملوں میں کل شہداء کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے۔ صہیونی ریاست نے اسی طرح گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی میں 119 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 209 افراد کو زخمی کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

110