اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، عراق کی حرکت حزب اللہ النجباء کے سیکرٹری جنرل اکرم الکعبی نے
بدھ کے روز ایک بیان میں واضح کیا کہ عراق کی اسلامی مقاومت صہیونیوں کے خلاف
حملوں میں جدید ترین میزائلوں اور ڈرونز کے استعمال کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے بیروت واقعے میں اسرائیلی ریاست کے "مجرمانہ اقدام" کی مذمت کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ کہ دہشت گردانہ حملوں سے مزاحمت کے عزم کو تقویت دینے کے علاوہ کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز لبنان کے مختلف مقامات پر پیجرز (وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائسز) پھٹنے سے سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔
ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر بتایا گیا کہ یہ دھماکے بظاہر صہیونیوں کی طرف سے کشیدگی میں اضآفہ کرنے کی کوشش کا حصہ تھے۔
لبنان میں منگل کے روز پیجر دھماکوں کے بعد مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے اور فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے ساتھ ساتھ یمن کی انصار اللہ نے بھی ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110