18 ستمبر 2024 - 09:56
حزب اللہ لبنان: اسرائیل کو اپنے جرم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی

حزب اللہ لبنان نے لبنان میں صہیونی ریاست کی وسیع پیمانے پر ریاستی دہشت گردی پر اپنے ایک بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ صہیونی ریاست کا جرم جہاد کے لئے مزاحمتی قوتوں کے عزم کو دو گنا کرے گا اور غاصب صہیونی ریاست کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مقاومت "حزب اللہ" نے بدھ کی صبح ایک بیان میں اعلان کیا: "مجرم دشمن کو لبنان میں اپنے کل کے دن کے  جرم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔"

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ جرم جہاد کے راستے پر قدم اٹھانے کے لئے ہمارے عزم کو مزید پختہ کرے گا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں شہداء کے اہل خانہ کو تعزیت  پیش  کی اور اللہ تعالی سے دھماکوں کے زخمیوں کی شفائے عاجل کی دعا کرتے ہوئے پرزور الفاظ میں اپنے موقف پر جم کر رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے: ہم گذشتہ ایام کی طرح غزہ کی حمایت اور لبنانی قوم و اقتدار اعلی کا دفاع جاری رکھيں گے؛ یہ مشن جاری رہے گا اور منگل کے روز ہماری قوم اور مجاہدوں کے خلاف جرائم پیشہ دشمن نے جو کچھ کیا ہے اس کا اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

اس سے قبل حزب اللہ لبنان نے کہا تھا کہ بیروت کے پیجر دھماکوں کے ذریعے دہشتگردی کا اسرائيل کو ایسا جواب دیا جائے گا جو صہیونیوں کے وہم و گمان بھی نہیں ہوگا۔

منگل کو حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے پہلے باضابطہ بیان میں کہا گیا تھا کہ آج سہ پہر ہونے والی اس مذموم کارروائی  کے بارے میں تمام حقائق، اعداد و شمار اور دستیاب معلومات کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسرائیل اس مجرمانہ حملے کا ذمہ دار ہے۔

اس بیان میں کہا کیا گیا تھا: ہمارے شہداء اور زخمی آزادی قدس کے راستے میں دی جانے والی قربانیوں اور غزہ پٹی اور مغربی کنارے کی حمایت اور جہد مسلسل کی علامت ہیں؛ فلسطین کی دلیرانہ مزاحمت کی حمایت پر موقف، ہمارا اٹل موقف ہے جو دنیا اور آخرت میں ہمارے لئے باعث فخر و مباہات ہے۔

۔۔۔۔۔

110