16 ستمبر 2024 - 10:19
مسجد الاقصیٰ کے خلاف صہیونی  سازشوں کے حوالے سے حماس کا انتباہ

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے مسجد الاقصیٰ کے بارے میں صہیونیوں کی سازشوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حماس نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کے خلاف صہیونیوں کی سازشوں کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے اسلامی اور عرب ممالک نیز متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

مسجد الاقصیٰ میں صہیونیوں کی نقل و حرکت میں تیزی اور خاص طور پر صہیونی ریاست کے انتہا پسند وزیر ایتامار بن گویر کے قبلہ اول کے بارے میں پیش کردہ مذموم منصوبے کے بعد حماس نے ایک بیان جاری کرکے غاصب صہیونی ریاست اور انتہا پسند صہیونیوں پر واضح کردیا ہے کہ اگر انہوں نے مسجد الاقصیٰ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔

حماس نے فلسطینی شہریوں سے بھی کہا ہے کہ وہ قبلہ اول کی حفاظت کے لئے مسجد الاقصیٰ پہنچ جائيں۔

حماس نے ساتھ ہی مسلم اور عرب ممالک نیز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے بھی کہا ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے فرائض منصبی پر عمل درآمد کریں۔

۔۔۔۔۔۔

110