اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ
کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، عراقی وزیر اعظم محمد
شیاع السودانی کی دعوت پر، عراق پہنچ گئے تو انھوں نے دارالحکومت بغداد کے بین
الاقوامی ہوائی اڈے پر ایرانی صدر کا استقبال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی سرکاری استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے جانے کے بعد ڈاکٹر پزشکیان اور ڈاکٹر السودانی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور بعدازاں دو راہنماؤں نے موقع پر موجود اپنے اپنے ملکوں کے اعلی عہدیداروں کا تعارف کرایا۔
ڈاکٹر پزشکیان استقبالیہ تقریب کے بعد عراق کے صدارتی محل کی طرف روانہ ہونگے جہاں وہ عراقی صدر عبداللطیف رشید سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔
صدر اسلامی جمہوریہ ایران بعدازاں وزارت عظمی کے محل میں عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد دو ملکوں کے اعلی عہدیداروں پر مشتمل وفود کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110