اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد
رضا آشتیانی نے حماس کے نئے قائد اور اس تحریک کے سیاسی شعبے کے سربراہ کے طور پر ابو
ابراہیم، یحییٰ سنوار کے انتخاب پر تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔
حماس کے نئے قائد کے انتخاب پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرائی آشتیانی کا تہنیتی پیغام:
مجاہد اور مؤمن برادر الحاج یحییٰ سنوار ـ جو حقیقتا برادر مجاہد شہید اسماعیل ہنیہ کے مناسب ترین جانشین ہیں ـ کے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کے طور پر انتخاب پر حماس تحریک میں اپنے بھائیوں، فلسطین کی مظلوم ملت اور محور مقاومت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور خدائے سبحان کی بارگاہ میں دست بدعا ہوں کہ اس بہادر کمانڈر کو، اس حساس مرحلے میں، غاصب صہیونی ریاست کے خلاف جدوجہد کی راہ میں روزافزوں توفیق عطا فرمائے۔
بلاشبہ جدوجہد کی اگلی صفوں میں میں نمایاں خصوصیات کے مالک کمانڈر کی موجودگی تدبر، حالیہ حقائق کی درست نگرانی اور ادراک اور اور مزاحمتی محور کی مکمل زیرکی اور ہوشیاری کا ثبوت ہے۔ تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے ایک بار پھر ثابت ہؤا کہ جرائم پیشہ صہیونی، اس جعلی ریاست کی بقاء کے لئے کسی بھی مذموم کوشش سے دریغ نہیں کرتے تاہم اس مجرم صہیونی ٹولے کو جان لینا چاہئے کہ اللہ کے فضل سے مقاومت کا پرچم زمین پر نہیں گرے گا اور یہ مقدس پرچم عنقریب مسجد الاقصیٰ کے گنبد پر لہرایا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔
110
