رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے
آج [[اتوار 28 جولائی 2024ع کو] اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں صدر کے عنوان سے
ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے حکم تقرری کی باضابطہ طور پر توثیق کردی۔
توثیق کی یہ تقریب آج صبح مقامی وقت کے مطابق دس بجے سے شروع ہوئی جس میں گارڈین کونسل کے ارکان، عدلیہ کے سربراہ اور اعلیٰ سول اور فوجی حکام شریک تھے۔
تقریب کے دوران رہبر انقلاب کے دفتر کے سربراہ آیت اللہ محمدی گلپایگانی نے رہبر معظم کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا جس میں آپ نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدر کے طور پر متعین کیا ہے۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر پزشکیان نے کہا: میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقبل کے مستقبل کے لئے رہبر انقلاب کے متعین کردہ راستے پر گامزن رہنے، ان کے طے کردہ لائحۂ عمل پر کاربند رہنے اور ان کی منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔
بعدازاں رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے حاضرین سے خطاب فرمایا۔
واضح رہے کہ نومنتخب صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری منگل کو منعقد ہوگی جس میں ملکی اعلی حکام کے علاوہ مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے 70 وفود شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔
110