22 جولائی 2024 - 14:50
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں مزید 64 فلسطینی شہید، 105 زخمی + کارٹون

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 64 فلسطینی شہید اور 105 زخمی ہوئے۔

فاران

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 64 فلسطینی شہید اور 105 زخمی ہوئے۔

شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے۔ بوڑھے اور خواتین شامل ہیں۔

وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے امریکی اور مغربی ممالک کی اندھی حمایت سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38,983 شہید اور 89,727 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

سوال: فلسطینیوں کا قاتل کون ہے؟
جواب: اسرائیل نامی یہودی ریاست
سوال: کیوں؟
جواب: اس لئے کہ یہ غاصب ریاست کی امریکی مفادات کی حفاظت پر مامور ہے۔
سوال: دوسرا قاتل

جواب: دو ارب مسلمانوں کی بے حسی۔

مسلمانوں نے بے حسی کے ہتھیار سے فلسطینی قوم کے قتل عام میں یہودی دشمن کا ہاتھ بٹایا یعنی امت مسلمہ  اس قتل عام میں شریک ہے۔
سوال: کیوں؟
جواب: اس لئے کہ امت ہنوز گرتے ہوئے امریکہ کی تنزلی کا یقین نہیں کر سکی ہے اور اسے اب بھی فلسطینی مسلم کی فریاد سننے سے سے زیادہ ٹائی پہنے خوشبو لگائے جلاد امریکیوں کی مسکراہٹ زیادہ عزیز ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110