1 جولائی 2024 - 04:47
پابندیاں مزید ایران کو تنہا کرنے میں مؤثر نہیں ہیں / بین الاقوامی میدانوں میں ایران کا بڑھتا ہؤا اثر و رسوخ

وال اسٹریٹ جنرل نے تصدیق کی ہے کہ ایران، اپنے رہبر کی قیادت کے بدولت، امریکہ کے طویل مدتی دباؤ کو ناکارہ بنا سکتا ہے، اور مشرق کی طرف رخ کرنے اور چین اور روس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے بعد، برسوں طویل تنہائی پر غالب آیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل، ـ دنیا کا اہم ترین اور بااثر ترین اقتصاد – سیاسی اخبار ہے ـ نے ایک رپورٹ کے ضمن میں لکھا ہے: ایران نے امریکہ کی بین الاقوامی طاقت بننے کی کوششوں کو چیلنجوں سے دوچار کر دیا ہے اور کئی عشروں سے جاری مغربی دباؤ کے باوجود، آج تہران ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مفادات کے لئے خطرہ بنا ہؤا ہے۔

اخبار نے لکھا ہے: ایران کے صدارتی انتخابات میں جیتنے والے کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت ورثے میں ملے گی؛ جو تہران کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اثر و رسوخ کی علامت ہے۔

ایران اپنے رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ کی قیادت میں، طویل المدت امریکی دباؤ کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے اور مشرق کی طرف رخ کرنے اور چین اور روس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے کر برسوں کی تنہائی پر غلبہ پا چکا ہے اور اسی اثنا میں واشنگٹن کے ساتھ تقابل (confrontation) کی سطح میں اضافہ کر چکا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کا خیال ہے کہ ایران پر قابو پانے میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی ناکامی کے بعد، یہ ملک نہ تو مغربی سفارتکاری کا آلہ کار ہے اور نہ ہی پابندیاں اس ملک کو تنہا کرنے میں مؤثر ہونگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110