اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حسین امیر عبداللہیان 23 اپریل 1964ع کو صوبہ سمنان کے شہر دامغان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1991 میں وزارت خارجہ کے کالج سے بین الاقوامی تعلقات میں بی اے کی ڈگری حاصل کی؛ سنہ 1996 میں سفارتی تعلقات کے شعبے میں ایم فل کی ڈگری تہران یونیورسٹی سے حاصل کی اور سنہ 2001 میں، تہران یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے شعبے سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان ہیلی کاپٹر کے سانحے میں شہید سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ جام شہادت نوش کر گئے۔
وہ کچھ عرصے تک نائب وزیر خارجہ برائے عربی و افریقی امور کے عہدے پر فائز رہے اور بعدازاں اسپیکر پارلیمان کے خصوصی نائب کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے۔ وہ کچھ عرصے تک منامہ - بحرین میں ایران کے سفیر تھے اور فلسطینی انتفاضہ کی حمایت کی بین الاقوامی کانفرنس کے مستقل سیکریٹری تھے۔ وہ عربی اور انگریزی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔
ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان وزارت خارجہ کے بین الاقوامی تعلقات کالج کے پروفیسر تھے اور تہران یونیورسٹی کی سیاسیات کی ڈاکٹریٹ کے مقالات کے ریفری کے طور پر بھی سرگرم عمل تھے اور مغربی ایشیا کے مطالعات (بین الاقوامی تعلقات انسٹی ٹیوٹ) کے بانی رکن بھی تھے۔
شہید صدر رئیسی نے صدر منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کو وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے لئے نامزد کر دیا اور انھوں نے پارلیمان سے منظوری حاصل کی چنانچہ وہ مورخہ 25 اگست 2021ع سے لمحۂ شہادت تک اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ رہے۔
ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان مندرجہ ذیل عہدوں پر فائز رہے:
- مشیر وزارت خارجہ
- نائب وزیر خارجہ برائے عربی اور افریقی امور
- وزارت خارجہ میں خلیج فارس اور مشرق وسطی کے ڈائریکٹر جنرل
- منامہ - بحرین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر
- وزارت خارجہ میں عراق کے خصوصی دفتر کے سربراہ
- عراق کے امور میں وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی
- بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب سفیر
- وزارت خارجہ میں اوور سیز ایرانیوں کے امور کی اعلی کونسل کے نائب سربراہ
ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان بطور قلمکار
- کتاب: "امریکہ کی دوہری روک تھام کی حکمت عملی (America's dual containment strategy)"
- کتاب "جدید عراق میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی متضاد جمہوریت"
- کتاب: "اسلامی بیداری کے تحریک میں عظیم تر مشرق وسطی کے منصوبے کی غیر مؤثریت"
- وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جریدے "سیاست خارجی" میں مضامین اور مقالات چھپوانا
- تہران یونیورسٹی کے "علمی" جریدے میں علمی اور تحقیقاتی مضامین و مقالات چھپوانا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110