19 اکتوبر 2023 - 20:33
قرآنی آیات میں غور و خوض انسان کے اندر انقلاب کا باعث بنتا ہے۔۔۔ آیت اللہ رمضانی

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے کہا: اہم بات یہ ہے کہ ہم قرآن میں سمجھ بوجھ حاصل کریں؛ کبھی اگر انسان ایک آیت کریمہ میں اچھی طرح غور و خوض کرے، اور اس کو توجہ دیں، تو انسان میں انقلاب معرض وجود میں آتا ہے، فضیل بن عیاض کی طرح، جو قرآن کی آیت میں غور کرنے سے، بالکل بدل گیا۔

عالمی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) ـ جو شیعیان اہل بیت(ع) اور دوسرے مسلمانوں کی دعوت پر افریقی ملک ملاوی کے دورے پر ہیں ـ اس ملک میں واقع شیعہ خوجہ مسجد میں حاضر ہوئے۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) نے مسجد کے نمازگزاروں سے خطاب کرتے ہوئے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے ایام ولادت کی طرف اشارہ کیا اور کہا: قرآن و عترت کو دو امانتوں کے طور پر امت کے سپرد کیا گیا، جو ایک دوسرے سے کبھی بھی الگ نہیں ہوتے۔ قرآن عترت کے بغیر اور عترت قرآن کے بغیر، ناقص ہیں اور یہ ایسی سفارش ہے جس کو تمام شیعہ اور سنی میں نقل کیا گیا ہے۔

آیت اللہ رمضانی نے قرآن کریم کی آیتوں میں سمجھ بوجھ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا: اہم بات یہ ہے کہ قرآن کو خوب سمجھ لیں اور اس کا اچھی طرح ادراک کریں۔ کبھی اگر انسان ایک آیت کریمہ میں اچھی طرح غور و خوض کرے، اور اس کو توجہ دیں، تو انسان میں انقلاب معرض وجود میں آتا ہے، فضیل بن عیاض کی طرح، جو قرآن کی آیت میں غور کرنے سے، بالکل بدل گیا۔

انھوں نے کہا: بدقسمتی سے مسلمان قرآن سے دور ہو گئے ہیں، بہت کم قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، کچھ لوگ تلاوت کریں لیکن سمجھتے نہیں ہیں؛ کچھ لوگ تلاوت کرتے ہیں، سمجھتے بھی ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے۔ حالانکہ قرآن عمل کے لئے ہے، قرآن صرف مسافر کو وداع کرنے یا شادی اور رسم فاتحہ اور اموات کے لئے پڑھنے کے لئے نہیں ہے۔ قرآن نور ہے، روشنی ہے، نور کے ساتھ دوستی اور اُنسیت انسان کو نورانی بنا دیتی ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے اس اعلیٰ پائے کے استاد نے کہا: انسان اگر قرآن کو سمجھنا چاہے، تو اسے اس کی زبان جاننا چاہئے، نہ صرف عربی زبان بلکہ فہم قرآن کی زبان۔ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے فرمایا: میں علم و حکمت کا شہر ہوں اور علی (علیہ السلام) اس کا دروازہ ہیں، علی(ع) قرآن کے ساتھ ہیں، اور قرآن علی کے ساتھ ہے"۔ نیز فرمایا کہ "علی حق کے ساتھ ہیں اور حق علی کے ساتھ ہے"، اہل سنت کے بڑے عالم ابن ابی الحدید کہتے ہیں کہ "حق جہاں بھی ہوتا ہے علی(ع) بھی وہیں ہوتے ہیں، یعنی علی(ع) عین الحق ہیں، علی حق کی حقیقت ہیں، علی(ع) سے محبت ایسا حسنہ ہے جس کو کوئی بھی چیز نقصان نہيں پہنچاتی۔ [جب حب علی(ع) تو انسان گناہ نہیں کرتا، جو حب علی(ع) کو نقصان پہنچا سکے]۔

آیت اللہ رمضانی نے کہا: رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے تین معجزے ہیں، ایک معجزی "قولی" ہے جو قرآن ہے، ایک معجزہ "فعلی" ہے، اور آنحضرت سے شق القمر سمیت چھ ہزار معجزے تاریخ میں نقل ہوئے ہیں، اور ایک معجزہ "تربیتی" ہے اور ایک عالم دین فرمایا کرتے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کا تربیتی معجزہ امیرالمؤمنین علی (علیہ السلام) ہیں۔ چنانچہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ جس نے ہمیں علی(ع) اور آل علی(ع) سے آشنا کر دیا اور ان کی محبت ہمارے دلوں میں بسا دی۔ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) فرماتے ہیں کہ قرآن بھی امانت ہے اور علی(ع) دونوں امانتیں ہیں، اور ان کا تحفظ کرنا چاہئے۔ انہیں ناراض نہیں کرنا چاہئے، انہیں دکھ اور مشقت پہنچانے سے باز رہنا ہے، اور ان کی دعا سے بہرہ مند ہونا چاہئے۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) نے کہا: ولی فقیہ امام زمانہ (علیہ السلام) کے نائب ہیں، اور امام زمانہ (علیہ السلام) کے اہداف و مقاصد کو سامنے لا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا: ہمیں ولی فقیہ ـ جو کہ امام زمانہ (علیہ السلام) کے نائب ہیں ـ کے واسطے سے آزمایا جاتا ہے، چنانچہ اگر ہم ولی فقیہ ـ امام زمانہ (علیہ السلام) کے نائب ہیں ـ کی اطاعت کریں، تو یقینا امام زمانہ (علیہ السلام) کی بھی اطاعت کریں گے۔ امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) اللہ کی عطا کی ہوئی عظیم نعمت ہے۔ ہم جب بھی آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں، تو عزم و قوت اور نورانیت بھی حاصل کرتے ہیں اور اپنی ذمہ داری نبھانے کے سلسلے میں مزید پرعزم اور قوی ہو جاتے ہیں۔ میں افریقہ کے دورے سے دو روز قبل رہبر معظم کی خدمت میں حاضر ہؤا، اور عرض کیا کہ افریقہ کے دورے پر جا رہا ہوں، تو دو یا تین بار دعا فرمائی کہ "کامیاب رہو، کامیاب رہو"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110