اہل بیت(ع) نیوز
ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" نے (یوم
السبت 7 اکتوبر 2023ع کو) صہیونیوں کے مسلسل جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد
الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی مدد
سے یہودی بستی نشینوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں پنی کاروائی طوفان
الاقصٰی کا
آغاز کیا اور مجاہدین انتہائی تیز رفتاری سے غاصب
ریاست پر حملہ آور ہوئے اور ابتدائی چند منٹوں میں 5000 ہزار راکٹوں سے صہیونی
ٹھکانوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
ان حملوں میں اب تک 1400 سے زائد صہیونی ہلاک اور 3000 زخمی ہوئے۔ صہیونیوں نے اعتراف کیا ہے صہیونی ریاست کی تاسیس سے لے کر اب تک اس کو اس قدر بھاری شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔
صہیونیوں نے میدان جنگ میں بدترین شکست کے بعد مجرمانہ پالیسی پر کاربند ہو کر غزہ کے رہائشی علاقوں پر شدید ترین بمباری کا آغاز کیا اور سینکڑوں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا، مغرب کی حمایت میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھا، غزہ پر پانی بند کیا، بجلی بند کر دی، اسپتالوں پر بمباری کی اور ایمبولینسوں اور نہتے فلسطینیوں کو غزہ منتقل کرنے والے ٹرکوں کو تباہ کیا۔
صہیونیوں نے ممنوعہ ہتھیاروں ـ بشمول سفید فاسفورس کے حاوی بموں ـ کا استعمال بھی جاری رکھا۔
غزء میں آج (14 اکتوبر) تک 615 بچے اور 370 خواتین کی شہادت واقع ہوئی ہے اور 7000 نہتے باشندے زخمی ہوئے۔
لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے ساتھ:
20:56 | رائٹرز نے صہیونی فوجی ترجمان کے حوالے سے لکھا ہے کہ اگلا ہفتہ زیادہ دشوار ہوگا۔
20:54 | عبرانی ذرائع: غزہ پر زمینی حملے کی تجویز کے ساتھ صہیونی کابینہ کے اتفاق کے باوجود، غزہ میں داخلے کی حدود پر اب تک شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔
20:53 | صہیونی فوجی ذرائع: حماس 126 اسرائیلیوں کو قید کرکے غزہ پہنچا دیا ہے۔
20:52 | العالم نیٹ ورک: دیر البلح کی ایک عمارت پر صہیونی حملے میں 12 شہید اور درجنوں زخمی۔
20:49 | حماس نے مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں، یہودی بستی نشینوں کے حملوں سے نمٹنے کے لئے، عوامی حمایتی کمیٹیوں کی تشکیل کی اپیل کر دی۔
20:46 | العالم: صہیونی فوج نے طوفان الاقصٰی کاروائی میں ہلاک ہونے والے مزید 14 افسروں اور سپاہیوں کے نام شائع کر دیئے، اور یوں صہیونیوں کے بقول، ہلاک شدہ صہیونی فوجیوں کی تعداد 265 تک پہنچی۔
20:30 | عبرانی ذرائع: غزہ پر زمینی حملے کے لئے صہیونی فوج کی تیاریاں مکمل ہوئی ہیں۔
20:10 | فلسطینی ذرائع: طوفان الاقصٰی کے آغاز سے لے کر اب مغربی کنارے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی۔
18:24 | فلسطینی ذرائع: صہیونیوں کی اندھادھند بمباری کے نتیجے میں، صرف ایک گھنٹے میں 70 فلسطینی شہید۔
18:16 | ذرائع: صہیونیوں نے تل ابیب میں وزارت جنگ کے سامنے مظاہرہ کیا اور بنیامین نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔
18:15 | حماس: صہیونی جرائم میں اضافہ صہیونیوں کے مقابلے کے لئے مقاومت کی تحریکوں کے عزم کو مزید پختہ کرتا ہے۔
18:09 | الشاطیء کیمپ پر صہیونیوں کی بمباری میں 25 فلسطینی شہید اور کم از کم 100 فلسطینی زخمی۔
18:07 | فلسطینی مقاومت: تل ابیب کو مزید میزائل حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔
18:06 | صہیونی طیاروں نے غزہ کے شہر رفح کے مغرب علاقوں پر بم برسائے۔
17:55 | فلسطینی ذرائع: جبالیا کے علاقے کے حی الفاخورہ نامی محلے پر صہیونی بمباری میں کئی فلسطینی بچے شہید ہو گئے۔
17:48 | غزہ میں فلسطینی وزارت صحت: غزہ کے مرکز میں دیرالبلح کے محلے پر صہیونی بمباری میں 20 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی۔
17:48 | صہیونی اخبار: یدیعوت آحرونوت: کینیڈا، یوروگوئے، جرمنی، میکسیکو، آسٹریلیا اور پولینڈ نے اپنے ہزآروں باشندوں کو بن گوریون ہوائی اڈے سے اپنے ملکوں میں منتقل کر دیا۔
17:47 | القسام بریگیڈز نے صہیونی حملوں کے جواب میں بن گوریوں ہوائی اڈے کو میزائلوں کا نشانہ بنایا۔
17:14 | فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، صہیونی ریاست نے غزہ پر اندھادھند بمباری میں اب تک غزہ میں طبی عملے کے 15 افراد شہید، 23 ایمبولینسوں کو تباہ کر دیا ہے۔
17:11 | الفاخورہ میں شہداء کی تعداد 27 ہو گئی۔
17:10 | غاصب ریاست نے لبنان کے قریب یہودی بستیوں سے کہا ہے کہ اگلے اعلان تک پناہ گاہوں میں رہیں۔
17:08 | صہیونی ذرائع: لبنانی سرحد پر فوجی ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں میں اس ریاست کو بھاری نقصان ہؤا ہے۔
16:58 | فلسطینی ذرائع: جہاد اسلامی کی القدس عسکری یونٹس نے عسقلان، سدیروت اور زکیم میں صہیونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
16:21 | لبنانی ذرائع: لبنانی مقاومت نے الرادار، رویسات، زبدین و السماقۃ العلم میں صہیونی دشمن کے ٹھکانوں کو راکٹوں کا نشانہ بنایا۔
16:18 | فلسطینی ذرائع: صہیونیوں نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا اور بسطرہ فارمز پر توپخانے سے گولہ باری کی۔
16:17 | فلسطینی ذرائع: جنوبی لبنان کی کفرشوبا پہاڑی میں صہیونی ٹھکانوں پر میزائل داغے گئے ہیں۔
16:11 | جہاد اسلامی فلسطین نے تمام عرب اور اسلامی ممالک ـ بالخصوص مصر ـ سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونیوں کی جانب سے جنوبی غزہ کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کیونکہ صہیونیوں نے رفح گذرگاہ کو اس علاقے میں بحران میں شدت لانے کی غرض سے تباہ کر دیا ہے۔
15:59 | قدس شریف کے صور باہر محلے میں فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں۔
15:54 | القسام بریگیڈز: گذشتہ 24 گھنٹوں میں صہیونیوں کی اندھادھند بمباریوں میں 9 صہیونی قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان افراد 4 غیر اسرائیلی بھی شامل ہیں۔
15:41 | فلسطینی تحریکوں نے اقوام متحدہ اور عالمی ریڈکراس سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے حوالے سے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں نہ بھولیں۔
15:32 | ایک صہیونی کرنل نے کہا: غزہ پر زمینی حملہ صہیونی ریزرو فورسز کے لئے جہنم سے کم نہ ہوگا۔
15:20 | فلسطینی ذرائع: غزہ کے شمال میں جبالیا البلد پر صہیونی حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
15:00 | سعودی وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب سے بات چیت کے دوران غزہ میں جنگ بندی اور انسانی بحران کے حل پر زور دیا۔
14:45 | انروا (UNRWA) نے اعلان کیا کہ غزہ کے عوام کو کنوؤں کے آلودہ پانی سے گذارہ کرنا پڑ رہا ہے اور اسی وجہ سے غزہ میں وبائی امراض پھیلنے کا شدید خطرہ پایا جاتا ہے۔
14:30 | یونیسیف: غزہ پر اسرائیلی بمباری کے آغاز سے اب تک 700 بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ غزہ کے بچوں کے لئے کوئی بھی پرامن جگہ نہیں ہے اور ادویات بھی ناپید ہیں۔
14:06 | فلسطینی خبر ایجنسی شہاب نیوز نے صہیونی چینل 12 کے حوالے سے کہا ہے کہ یہودی بستی نشینوں نے طوفان الاقصٰی میں مارے جانے والے بستی نشینوں اور فوجیوں نیز صہیونی قیدیوں کی تصویریں، احتجاج کے طور پر، صہیونی وزارت جنگ کی عمارت کی دیواروں پر چسپان کر دیں۔
13:58 | صہیونیوں کا فوجی یسعور ہیلی کاپٹر مقاومت کے مجاہدین کی آرپی جی راکٹ کا نشانہ بنا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر درجنوں چھاتہ بردار کے ساتھ کیبوتس بئیری کے علاقے میں خطرناک کاروائی کے لئے جا رہا تھا۔ فوجی تو اتر گئے مگر ہیلی کاپٹر جل کر راکھ ہو گیا۔
13:34 | صہیونیوں نے دیر البلح میں ایک حویلی پر بم گرائے ہیں جس میں 100 افراد رہائش پذیر تھے۔
13:32 | طوفان الاقصٰی جاری ہے، اور مقاومت کے مجاہدین نے حائل صہیونی دیوار سے عبور کرکے خان یونس کے مشرق میں واقع صہیونی فوجی اڈے میں تین فوجی گاڑیاں تباہ کردیں اور جھڑپیں ہنوز جاری ہیں۔
13:26 | شہاب نیوز: العروب کیمپ میں صہیونی فوجیوں کے ناگہانی داخلے کے بعد فلسطینی مجاہدین اور صہیونیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
13:09 | غزہ کی وزارت صحت: غزہ پر صہیونی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک 2269 فلسطینی شہید اور 9814 زخمی ہوگئے ہیں۔
12:11 | نیریم نامی یہودی بستی پر القسام بریگیڈز کے مارٹر حملے میں 4 صہیونی فوجی زخمی ہو گئے۔
12:02 | القسام بریگیڈز: غزہ کے رہائشی علاقوں پر اندھادھند حملوں اور فلسطینیوں کے قتل عام کے جواب میں، صہیونی دارالحکومت مقبوضہ تل ابیب پر میزائل حملے کئے گئے۔
11:20 | اقوام متحدہ: غزہ پر صہیونی ریاست کے اندھادھند حملوں میں 1300 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔
11:19 | ناروے کے فلسطینی کمیشن کے سربراہ نے الجزیرہ سے کہا: صہیونی ریاست مغربی نامہ نگاروں کو غزہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
10:43 | عالمی انسانی حقوق فیڈریشن: غزہ میں عام شہریوں کے قتل نے چونکا دیا ہے۔ ہم شمالی غزہ سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینوں کے انخلاء کے خلاف ہیں۔
09:50 | صہیونی فوج نے غزہ میں العودہ اسپتال کے خالی کرنے کے لئے ڈیڈلائن دی، لیکن اسپتال کی انتظامیہ نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔
09:45 | امریکہ نے صہیونیوں سے کہا ہے کہ وہ غزہ پر زمینی حملے کے منصوبے کو ملتوی کر دے۔ اور ایک انسانی گذرگاہ قائم کرنے کے بعد اپنے منصوبے پر عمل کرے۔
09:40 | صہیونی فوجٰ: مقاومت کے مجاہدین شمالی فلسطین میں مرگلیوت کے علاقے میں داخل ہونے میں کامیاب؛ ہم نے لبنان سے آنے والے 4 مسلح افراد کو قتل کیا ہے!
09:38 | یونیسیف: غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل اولین ترجیح ہے۔ غزہ کی صورت حال المناک ہے، غزہ میں بے گھر ہونے والے بچوں اور خواتین کی تعداد ناقابل تصور ہے، بچوں اور خواتین کے لئے کوئی بھی پرامن جگہ نہیں ہے۔
08:15 | صہیونیوں نے ایک بار پھر ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110