ناصر کنعانی نے کہا کہ جرمن حکام آئی اے ای اے کی نگرانی میں پرامن جوہری پروگرام کو ایسی حالت میں خطرہ بتا رہے ہیں کہ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں وہ بالکل خاموش رہتے ہیں جبکہ صیہونی حکومت کا ایٹمی پروگرام نہ صرف این پی ٹی معاہدے کے خلاف بلکہ علاقے و عالمی برادری کے لئے خطرہ بھی ہے مگر مغربی ممالک اپنے دوہرے رویے کی بنا پر خاموش رہتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی نگرانی میں ایران کے جاری پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں مغربی ملکوں کے دعوے سے حقیقت کو بخوبی سمجھا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242