ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بار بار اپنی جوہری سرگرمیوں کے پُرامن ہونے پر زور دیا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی متعدد رپورٹس نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔ انہوں نے ایران کے اس موقف کا اعادی کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی سلامتی کے نظریے میں جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران نے جوہری میدان میں اپنی سائنسی اور تکنیکی پیشرفت کو روکا نہیں ہے اور وہ اپنے ناقابل تنسیخ حقوق کی بنیاد پر اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے رکن ملک ہونے کے بطور اپنی ترقی و پیشرفت کے سلسلے کو جاری رکھے گا۔
محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی قوم کی حمایت کے لیے امریکہ کے مضحکہ خیز دعووں کو مسترد کرتے ہوئے، واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ منافقت اور ایرانی قوم کی سیاسی اہمیت کو کم کرنے سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے اپنے ملک میں حالیہ فسادات کے دوران ایک بار پھر گواہی دی کہ امریکہ اور اس کے بعض یورپی اتحادیوں نے فسادات کو ہوا دینے کے ذریعے ایران مخالف اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ ماضی کی طرح اس بار بھی اپنے منصوبوں میں ناکام رہے۔
کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور اس کے یورپی شراکت داروں کو ایران کے اندرونی معاملات کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا تاہم تہران، اس قسم کے اقدامات کے خلاف چارہ جوئی کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242