24 اپریل 2022 - 05:15
حسن آباد اور میر بحری سرینگر میں نوجوانوں کو ہراسان کرنے پر آغا حسن کا شدید ردعمل

آغا صاحب نے کہا کہ تقریباً ایک سال گزرنے کے بعد نوجوانوں کی تھانوں میں طلبی اور ہراسان کرنے کی کاروائیاں اس علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کا ایک دانستہ عمل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے گزشتہ محرم الحرام کے جلوسوں میں نعرہ بازی کے الزامات کی آڑ میں حسن آباد اور میر بحری سرینگر میں پولیس کی طرف سے نوجوانوں کو ہراسان کرنے اور انہیں پولیس تھانوں میں طلب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی آغا صاحب نے کہا کہ تقریباً ایک سال گزرنے کے بعد نوجوانوں کی تھانوں میں طلبی اور ہراسان کرنے کی کاروائیاں اس علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کا ایک دانستہ عمل ہے اور ایسی غیر ضروری کاروائیوں سے اجتناب کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ شاید حکام کو وادی کی موجودہ پر امن صورتحال راست نہیں آتی اس لئے غیر ضروری اور معمولی نوعیت کے الزامات اور معاملات کو از سر نو زندہ کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا جواز بنایا جا سکے۔دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے اراکین و عاملین کا ایک اجلاس تنظیم کے صدر دفتر پر منعقد ہوا اجلاس میں تنظیم کی طرف سے وادی میں زکواۃ فطرہ کی منظم وصول یابی کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242