اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے شہریوں نے پرامن مظاہروں کے ذریعے ملت فلسطین اور مسجد الاقصیٰ میں اعتکاف کرنے والوں سے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ فارس نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، بحرینی شہریوں نے جمعہ کی رات شمالی منامہ میں مظاہرہ کیا، مظاہرین نے فلسطینی عوام اور مسجد الاقصیٰ میں اعتکاف کرنے والوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس مقدس مسجد پر صیہونی فوج کے حملے کی مذمت کی۔ بحرین کی "مرأۃ البحرین" ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی مظاہرین نے فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والوں سے اپنی برائت کا اعلان کیا۔ بحرینی مظاہرین نے صیہونی حکومت اور آل خلیفہ حکومت کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر تنقید کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت میں شدت آگئی ہے، صیہونی فوجیوں نے جمعہ کے روز مسجد الاقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ کرکے کم از کم 230 افراد کو زخمی اور 500 کے قریب دیگر کو گرفتار کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242