اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین الیوم کے مطابق، فلسطین کی ریڈ کریسنٹ تنظیم نے جمعے کو اس خبر کے ساتھ ہی بتایا کہ مغربی رام اللہ میں واقع بلعین گاؤں میں فلسطینیوں نے ریلی نکالی، جس پر صیہونی پلیس نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق، جنوبی نابلس میں بیتا قصبے اور اس کے مشرق میں واقع بیت دجن گاؤں پر صیہونی پلیس نے فلسطینیوں کی ریلی پر پلاسٹک کی گولی اور آنسو گیس کے گولوں سے حملہ کیا، جس میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوئے۔
اسی طرح صیہونی پلیس نے شہر رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع ’دیر غسانہ‘ گاؤں میں دو جوان فلسطینیوں کو سیدھے گولی ماری۔
نابلس میں فلسطین ریڈ کریسنٹ کے عہدیدار احمد جبریل نے بتایا کہ بیتا گاؤں میں ہوئي جھڑپ میں 52 افراد زخمی ہوئے، جبکہ بیت دجن گاؤں میں آنسوں گیس کے گولے سے 15 لوگوں کو دم گھٹنے کی شکایت ہوئی۔
جمعے کو ہی مقبوضہ ویسٹ بینک کے الخلیل شہر میں صیہونی پلیس کے حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ جمعے کو مقبوضہ قدس میں صیہونیوں کی طرف سے سخت پابندیوں اور تین ہزار سے زائد پلیس کی نفری کی تعیناتی کے باوجود، 35 ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں جمعے کی نماز ادا کی۔
صیہونی پلیس مقبوضہ ویسٹ بینک کے مختلف علاقوں پر ہر دن حملے کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242