اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز رونمائی کی تقریب سے اپنے خطاب میں، نالج بیسڈ معاشی ترقی کو ملک کی ترقی کی راہ میں عمل میں لائے جانے والے اقدامات کی ترجیحات میں قرار دیا اور اس پیداوار کی کمیت و کیفیت کو بہتر بنائے جانے پر تاکید کی۔
صدر ایران نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے نئے ایرانی سال کو نالج بیسڈ پیداوار کے فروغ کا نام دیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے، نالج بیسڈ شعبے کے تمام سرگرم عمل عوامل سے اس شعبے میں بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے اسی طرح نالج بیسڈ میڈیسن کمپنیوں کا معائنہ کرتے ہوئے عوام کے لئے سستی دواؤں کی فراہمی پر بھی تاکید کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242