24 مارچ 2022 - 09:21
فلسطین: صیہونی 'دہشت گرد ملیشیا' سے نقب کے شہری خوف کا شکار

مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کے علاقے نقب کے فلسطینی رہائشیوں نے کہا ہے کہ وہ علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مسلح غیر سرکاری صیہونی گروپوں کی تشکیل کے باعث خوف کا شکار ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قطری نشریاتی اداے 'الجزیرہ' کے مطابق گزشتہ اتوار کے روز ایک صیہونی شہری گروپ 'باریل رینجرز یونٹ' کو باقاعدہ طور پر تیار کر لیا گیا ہے، سابق اسرائیلی پولیس افسر الموگ کوہن نے جنوبی علاقے میں ناکافی پولیس گورننس کا دعویٰ کرتے ہوئے اس گروپ کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس گروپ کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ رضاکاروں پر مشتمل یہ گروپ دہشت گردی سے لڑنے کی تربیت حاصل کرے گا اور علاقے میں سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے اپنی موجودگی کا احساس دلائے گا۔

ویب سائٹ پر موجود بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فورس ایک خودمختار فورس کے طور پر کام کرے گی، اور ہر رضاکار کو صورتحال کے مطابق عمل کا اختیار حاصل ہوگا، اپنے کام کے سلسے میں ہم پولیٹیکل ایجنٹوں پر انحصار نہیں کریں گے۔

ابتدائی طور پر حمایت کا اظہار کرنے کے بعد اسرائیلی پولیس کا بعد میں کہنا تھا کہ وہ اس فورس کی تشکیل میں شامل نہیں ہوگی اور اتوار کو ہونے والی اس کی لانچنگ تقریب میں شرکت نہیں کرے گی لیکن حکام نے یہ نہیں کہا کہ وہ گروپ کی کارروائی کو روکیں گے۔

صحرائے نقب کے ایک محقق اور ماہر کا الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ٹھگوں پر مشتمل دہشت گرد ملیشیا گروپ ہے اور اس گروپ کی تشکیل میں جو چیز ہمارے لیے خوف کا باعث ہے وہ یہ ہے کہ انہیں پولیس کی جانب سے خاموش رضامندی حاصل ہے۔

سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں مقتول اسرائیلی فوجی جس کے نام سے ملیشیا کو منسوب کیا گیا ہے اس سے متعلق الموگ کوہن نے مبینہ طور پر لکھا کہ جب آپ کی جان کو خطرہ ہو تو اسوقت ایک جانب صرف آپ اور دوسری جانب دہشت گرد ہوتا ہے، اس صورتحال میں آپ خود پولیس والے، جج اور جلاد ہوتے ہو، آخر کار آپ قابل نفرت، تذبذب کا شکار سیاستدانوں کی بساط پر سپاہی ہو، اگر آپ کی جان کو خطرہ ہے تو مخالف کو قتل، یہ ہی سادہ اور آسان حل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242