27 فروری 2022 - 12:28
کراچی، بین الاقوامی نمائش میں ایرانی مصنوعات میں لوگوں کی دلچسپی

کراچی کے تاجر اور ایران، انڈونیشیاء اور قطر سمیت مختلف ممالک کے سفارت کار اس بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تیسری ساؤتھ ایشیاء انٹرنیشنل کنزیومر انڈسٹری کی نمائش جمعہ سے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں شروع ہوئی، جس میں ایرانی کمپنیوں سمیت ایک سو سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا۔ 

کراچی کے تاجر اور ایران، انڈونیشیاء اور قطر سمیت مختلف ممالک کے سفارت کار اس بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس نمائش میں شریک کمپنیوں نے گھریلو سامان، خوراک، ڈٹرجنٹ، اسٹیشنری، کچن کے سامان، کپڑے، بیگز اور کاسمیٹکس جیسی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی ہیں۔

ایرانی کمپنیاں بھی اس نمائش میں خاص طور پر موجود ہیں، ان کا ماننا ہے کہ اس نمائش میں شریک ہونے سے پاکستانیوں کے درمیان ایرانی اشیاء کو بہتر انداز میں متعارف کرانے کا موقع فراہم ہوگا۔

ایرانی مصنوعات کے حوالے سے کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی و مذہبی اشتراکات اور ہمسایگی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ تین روزہ نمائش علاقائی ممالک کی مصنوعات کو بہتر انداز میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242