اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے وفد کے ہمراہ رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی اور جامعہ کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے ملک میں فرقہ وارانہ عصبیت کو ختم کرنے کیلئے ملی یکجہتی کونسل کے کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اس وقت دشمنان اسلام کی سازشیں عروج پر ہیں اور وہ پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
حسن نوریان نے کہا کہ ان حساس حالات میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام مسالک کی تنظیمیں اور ان تنظیموں کے قائدین بالخصوص ملی یکجہتی کونسل و جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر قابل مبارکباد ہیں، جو تمام مسالک کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو وقت کا سب سے اہم تقاضا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242