18 فروری 2022 - 17:48
پاکستان؛ ڈپٹی اسپیکر کی ایران کے سفیر سے ملاقات، باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور

پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ملاقات میں باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اپنے دورہ ایران سے قبل آج اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کی۔

قاسم خان سوری اور سید محمد علی حسینی نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کی تازہ ترین صورت حال، سرحدی تجارت کے فروغ منجملہ سرحدی منڈیوں کی توسیع، پارلیمانی تعاون، عالم اسلام ، علاقے اور افغانستان کے حالات کا جائزہ لیا۔

قاسم خان سوری نے ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فرورغ دینے کے سلسلے میں پاکستانی حکومت اور پارلیمنٹ کے پابند ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی وفود بالخصوص پارلیمانی حکام کی آمد و رفت برادرانہ تعلقات میں فرورغ میں ایک مؤثر قدم اور تعاون کی مختلف راہوں میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے میں معاون ثابت ہوگی۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242