6 فروری 2022 - 13:19
دسیوں صہیونی آبادکار مسجد الاقصیٰ میں غیرقانونی طور پر داخل

مقبوضہ فلسطین میں دسیوں صیہونی آباد کار صیہونی فوجیوں کی حمایت سے ایک بار پھر مسجد الاقصی کے صحن میں غیر قانونی طور پر داخل ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غاصب صیہونی آباد کار فلسطینیوں کے احتجاج کو نظر انداز اور جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے کبھی بھی مسجد الاقصی میں داخل ہوجاتے اور مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کر دیتے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دسیوں صیہونی آباد کار اتوار کے روز باب المغاربہ کی طرف سے مسجد کے صحن میں داخل ہو گئے اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز اقدامات کئے۔

یہ صیہونی ایسی حالت میں مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوئے کہ انھیں غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے پر غاصب صیہونی حکومت کو بارہا انتباہ دیا ہے اور تاکید کی ہے کہ اس قسم کے اقدامات کی بنا پر صیہونی حکومت کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242