2 فروری 2022 - 20:02
News ID: 1225351
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالم تشیع کے مرجع تقلید، شیخ الفقہا آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی جو ایک عظیم دانشور اور اخلاص و تواضع کے پیکر تھے ان کے تواضع و انکساری کی انتہا یہ تھی کہ چند سال قبل قم میں غیر ایرانی طلاب کی تاج پوشی(عمامہ گزاری) کی رسومات میں افریقہ کے ایک طالب علم کے سر پر عمامہ رکھتے ہوئے اس کے ہاتھ کا بوسہ لے لیا جو حاضرین کے لیے انتہائی تعجب آور تھا کہ ایک مرجع تقلید ایک چھوٹے سے طالب علم کے ہاتھ کا بوسہ کیسے لے سکتا ہے مگر انہوں نے اپنے اس عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ طالب علم وہ ہوتا ہے جس کے ہاتھ کا بوسہ تو بوسہ اس کے پیروں کے نیچے فرشتے پر بچھاتے ہیں۔