25 جنوری 2022 - 15:40
لاہور،شیعہ صحافی حسنین شاہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید

شیعہ صحافی حسنین شاہ پریس کلب کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد لاہور میں بھی شیعہ نسل کشی کا آغاز ہو گیا۔ شیعہ صحافی حسنین شاہ پریس کلب کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہندوستانی اور سعودی فنڈڈ کالعدم سپاہ صحابہ اور داعش کے گٹھ جوڑ کے بعد شیعہ نسل کشی کے واقعات ایک مرتبہ پھر شروع ہو گئے ہیں۔ لاہور میں شیعہ صحافی حسنین شاہ دن دھاڑے کالعدم سپاہ صحابہ احمد لدھیانوی گروپ کے دہشتگردوں کےہاتھوں شہید کردئے گئے۔

شیعہ صحافی حسنین شاہ لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اورکیپیٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹرتھے۔انہیں لاہور ریس کلب کے قریب شملہ پہاڑی چوک میں شہید کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242