20 جنوری 2022 - 20:18
روس کی مسلم کونسل کے سربراہ کی ایرانی صدر سے ملاقات

روس کی مسلم کونسل کے سربراہ نے ماسکو میں ایرانی صدر کی رہائش گاہ میں حاضر ہوکر ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کی مسلم کونسل کے سربراہ "راویل عین الدین" نے جمعرات کی صبح کو ماسکو میں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی رہائش گاہ میں حاضر ہو کر ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران ،آیت اللہ رئیسی نے روس کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور خاص طور پر ثقافتی تعلقات میں ایک اہم موڑ قرار دیا اور عین الدین نے بھی ایرانی صدر کو ماسکو گرینڈ مسجد کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے 19 جنوری کو ایک اعلی سطحی سیاسی- اقتصادی وفد کی سربراہی میں روس کا دورہ کیا۔

انہوں نے دورہ ماسکو کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی اور دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات، علاقائی مسائل اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242