9 جنوری 2022 - 14:48
ایران اور تاجکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کا امکان ہے: آیت اللہ رئیسی

ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑے پیمانے پر صلاحیتوں کے پیش نظر، باہمی تعاون کی سطح کو بالخصوص اقتصادی شعبے میں بڑھانے کا امکان ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ایران اور تاجکستان کے سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اس امید کا اظہار کر لیا کہ مشترکہ کوششوں اور سیاسی عزم اور ادارے کے سائے میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ "سید ابراہیم رئیسی" نے آج بروز اتوار کو اپنے تاجک ہم منصب "امامعلی رحمان" کے نام میں ایک پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ پر تاجک عوام اور حکومت کو مبارکباد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران، دونوں ممالک، گہرے تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور لسانی مشترکات کی بیناد پر علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعلقات کی مناسب سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑے پیمانے پر صلاحیتوں کے پیش نظر، باہمی تعاون کی سطح کو بالخصوص اقتصادی شعبے میں بڑھانے کا امکان ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے اپنے تاجک ہم منصب کے نام میں اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اس سلسلے میں، اور خوبصورت ملک تاجکستان کے میرے پہلے سرکاری دورے کے نتائج کے پیش نظر، دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اقتصادی تعاون کی سطح کو بڑھانے کیلئے ضروری ماحول کی فراہمی متعلقہ حکام کے منصوبوں میں سرفہرست ہوں گی اور سیاسی اعتماد سے جامع تعلقات کا نیا باب قائم ہوگا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ سیاسی ارادے کے پیش نظر اور مشترکہ کوششوں کے سائے میں ہم دونوں ملکوں ایران اور تاجکستان کے باہمی مفادات کو یقینی بنانے کے لیے تعلقات کی جامع ترقی کو دیکھیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے امامعلی رحمان سمیت تاجک عوام کی صحت اور کامیابی کی دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242